بلوچستان: قلات اور پنجگور میں دہشت گردانہ حملوں میں سات افراد ہلاک
👁️ 281 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات اور پنجگور میں دہشت گردانہ حملوں میں سات افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے اضلاع قلات اور پنجگور میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک قبائلی رہنما اور اس کا بھائی بھی شامل ہیں۔
منگیچر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک
ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں نامعلوم دہشت گردوں نے گاؤں سربند میں حملہ کر کے قبائلی رہنما شاکر سعداللہ سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا۔
ہلاک ہونے والوں میں قبائلی رہنما کا بھائی خیراللہ بھی شامل ہے۔
لیویز حکام کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر آئے اور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ابتدائی طور پر واقعے کو ٹارگٹڈ دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
قلات میں ایک اور شخص دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ
اسی روز ضلع قلات کے علاقے محمد تاوہ سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت سمیع اللہ نیچاری کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق انھیں بھی نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔
لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پنجگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک
گزشتہ شب ضلع پنجگور کے علاقے شاپاتان میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے محمد ظفر اور نعیم نامی دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پس منظر
بلوچستان میں ریاست مخالف مسلح گروہوں اور شدت پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کے باعث دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تاہم ان تازہ واقعات کی ذمہ داری کسی گروہ نے تاحال قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 399 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4523 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C