بلوچستان: قلات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کا مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کا مبینہ دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
An alleged facilitator of #BLA was arrested by #CTD from Mangochar-Kalat Road & recovered explosive from his custody, the arrested has been identified as Waliullah Lehri, who during initial interrogation confessed his crimes, #CTD claiming, https://t.co/PBQKlaaqIQ
— ???????? (@Info_Balochistn) November 6, 2022
سی ٹی ٹی ترجمان کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گرد ولی اللہ عرف بیبرگ کو اسلحہ و بارود کے ساتھ گرفتار کیا، جو تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
اعلامیے کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے 1.5 کلو گرام بارودی مواد، پریما کورڈ 5 میٹر، 2 الیکٹرانک ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں مزید دو ساتھیوں محراب اور کمبیر نامی افراد کے نام بتائے جنہوں نے تخریب کاری کے لیے ملزم کو اسلحہ اور باردوی مواد فراہم کیا تھا۔
ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد سی ٹی ڈی نے خضدار میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز بھی کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C