بلوچستان: قلات میں عسکریت پسندوں کے سنائپر حملے میں 2 کمانڈوز سمیت 6 اہلکار ہلاک
👁️ 475 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات میں عسکریت پسندوں کے سنائپر حملے میں 2 کمانڈوز سمیت 6 اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر ایک گھات میں کیے گئے حملے کے نتیجے میں دو کمانڈوز سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق قلات کے نواحی علاقے خالق آباد میں بلوچ عسکریت پسندوں نے سنائپر گنز سے پاکستانی فوج پر حملہ کیا، جس کے دوران تین گاڑیاں شدید نقصان پہنچیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں نائیک طارق، سپاہی مزمل، سپاہی فراز، سپاہی اعظم نواز، لانس نائیک شاہجہان اور سپاہی آبشار شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ ماہر نشانہ بازوں نے منظم انداز میں کیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
تاہم سیکورٹی، پولیس اور دیگر اداروں کے بلوچستان میں تعینات عہدے داروں نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔
قافلے پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C