بلوچستان: قلعہ سیف اللہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ابو حمزہ خراسانی ہلاک
👁️ 105 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلعہ سیف اللہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ابو حمزہ خراسانی ہلاک
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللّٰہ میں آپریشن کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد عبدالشکور عرف نعمان عرف ابو حمزہ خراسانی کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد کا تعلق داعش سے تھا، ہلاک دہشت گرد 7 فرروری کو قلعہ سیف اللّٰہ اور پشین میں بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ہلاک ہونے والا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھااور بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، دہشتگرد نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔ یہ منصوبہ بندی سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں خواتین پر مشتمل نئی عسکری یونٹ، بی ایل ایف کی پہلی کارروائی کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C