بلوچستان: مرکزی شاہراہوں پر دہشت گردوں کا کنٹرول، ٹرالرز نذرِ آتش، پل تباہ
👁️ 339 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مرکزی شاہراہوں پر دہشت گردوں کا کنٹرول، ٹرالرز نذرِ آتش، پل تباہ
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور دیگر کالعدم بلوچ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کی جانب سے مستونگ، خاران، نوشکی، دالبندین اور دیگر علاقوں میں مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندیاں قائم کرنے اور گاڑیوں کی تلاشی لینے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق واشک کے علاقے بسیمہ میں مسلح افراد نے ایک آئل ٹینکر کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔ اسی طرح مستونگ کے علاقے گرگینہ میں مرکزی شاہراہ پر کھڑے چار ٹرالرز کو نذرِ آتش کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
خاران شہر اور ساراوان کے علاقوں میں بھی مسلح افراد نے خاران–کراچی مرکزی شاہراہ پر عارضی طور پر کنٹرول سنبھال کر اسنیپ چیکنگ کی، جبکہ نوروز قلات کے مقام پر خاران–کوئٹہ شاہراہ پر بھی ناکہ بندی کی گئی۔
دالبندین کے علاقے سورگل میں مرکزی پل کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ مقامی شہریوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی۔
اسی طرح ضلع کچھی کے علاقے سنی میں رودی پل کو بھی دھماکے سے تباہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر مسلح افراد نے مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی تلاشی لی اور ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں آمد و رفت متاثر ہوئی۔
سرکاری حکام کی جانب سے ان واقعات پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
ادھر اطلاعات کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ–تفتان روٹ سمیت متعدد مرکزی شاہراہیں ان کے کنٹرول میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 615 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 534 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4814 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C