25/July/2026

بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

👁️ 61 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 4 دہشتگرد ہلاک کیے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 

اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹرسائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کا بتانا تھا کہ کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ دہشتگردوں کی سہولتکاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار  کیا گیا ہے۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C