بلوچستان: مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بی ایل اے اور بی ایل ایف کے 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بی ایل اے اور بی ایل ایف کے 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظمیوں کے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں محکمے نے آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ کے 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال یہ کیمپ دہشت گردی کے حالیہ مختلف واقعات میں استعمال ہوا اور اس سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلوگرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹرز اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ ان کی کارروائیوں کے جواب میں ملک کی سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کرکے ان کی بیخ کنی کی کوشش کی ہے۔
ان حملوں اور اس کے جواب میں کی جانے والی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سیکڑوں سیکیورٹی فورسز اہلکار و افسران اور شہری شہید جبکہ ایک بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک و گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
رواں سال 26 ستمبر کو سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران داعش کے کمانڈر ممتاز احمد عرف پہلوان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تحریر جاری ہے
صوبائی حکومت نے ممتاز احمد کے سر کی قیمت 2 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
ممتاز احمد 2018 میں ضلع میں الیکشن ریلی کے دوران ہونے والے خود کش حملے کا ماسٹر مائینڈ تھا جس کے نتیجے میں 128 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
قل ازیں 30 اگست کو مستونگ میں ہی محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں سے مقابلے میں 11 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا جبکہ کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C