05/November/2026

بنوں : انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، دہشتگرد کمانڈر گرینیڈ ہلاک

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں : انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، دہشتگرد کمانڈر گرینیڈ ہلاک

بنوں : انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، دہشتگرد کمانڈر گرینیڈ ہلاک

بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کمانڈر گرینیڈ کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی بنوں کے علاقے بکا خیل میں روچہ کے مقام پر کی گئی، جہاں دہشتگرد کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کی۔ اس دوران کمانڈر گرینیڈ مارا گیا۔

یہ پیش رفت بکا خیل کے علاقے منڈئی (مارکیٹ) میں ہونے والی ایک الگ کارروائی کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں بھی دو دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔

تاہم تازہ کارروائی کی مزید تفصیلات اور منڈئی میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کی شناخت سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C