05/November/2026

خضدار : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں فرار

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خضدار : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں فرار

خضدار : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں فرار

خضدار (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شورش زدہ ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے 2 ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران اہلکاروں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی۔ فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ باقی 2 زخمی حالت میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تعاقبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

یہ کارروائی بلوچستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کا حصہ ہے، جس کا مقصد دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنا، ان کے ٹھکانوں اور عملی صلاحیتوں کو ختم کرنا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C