05/November/2026

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، شہری زخمی

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، شہری زخمی

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، شہری زخمی


میر علی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل میر علی کے علاقے ماچی خیل میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں محمد شاہد نامی شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے بنوں کے خلیفہ گل نواز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف قبائلی اضلاع میں دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد سے لیس بغیر پائلٹ طیاروں کے استعمال کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے شہری آبادی اور سکیورٹی اہلکاروں کو خطرات لاحق ہیں۔

اس سے قبل جنوبی وزیرستان کے علاقے بروند میں کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ زرملان میں اسی نوعیت کے حملے میں ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے تھے۔

بنوں میں بے گھر افراد کے کیمپ کے ٹاور نمبر 3 کو بھی کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور ڈرون واپس چلا گیا تھا۔

دوسری جانب ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر حملوں میں ملوث چار دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

مسلسل پیش آنے والے ایسے واقعات نے قبائلی اضلاع میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے کیے جانے والے حملوں کے خطرے کو نمایاں کردیا ہے، خصوصاً شہری آبادی اور عوامی مقامات کی حفاظت کے حوالے سے سکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C