بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر: کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے چار بم دھماکے
👁️ 257 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر: کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے چار بم دھماکے
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سنیچر کے روز یکے بعد دیگرے چار بم دھماکے ہوئے، تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق ایک دھماکا کیچی میں اس وقت ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی موبائل وین پر دستی بم پھینکا۔ ڈی ایس پی سریاب آصف غفور نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل میر منیر احمد مینگل روڈ پر ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پٹڑی کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے ٹریک کا تقریباً ڈیڑھ سے دو فٹ حصہ متاثر ہوا۔
صبح سریاب کے قمبرانی روڈ پر بھی دو دھماکے ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق ایک دھماکا دستی بم حملے کا نتیجہ تھا، جبکہ دوسرا دھماکا ایک موٹر سائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم ٹیم محفوظ رہی۔ موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑایا گیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے قمبرانی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ کچھ دیر بعد اسی مقام کی جانب جانے والی سی ٹی ڈی کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن گاڑی محفوظ رہی اور تمام اہلکار خیریت سے ہیں۔
بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور شدت پسندوں نے حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ کیا ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 دھماکے ہوئے۔ ضلع کچھی کے مچھ ٹاؤن میں ایک دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دو دھماکے مستونگ کے میجر چوک میں ہوئے، جس کے بعد مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
اسی ہفتے جعفر ایکسپریس بھی بولان پاس کے علاقے سے گزرتے ہوئے مسلح حملے سے محفوظ رہی۔ یہ واقعہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ٹرین پر ہونے والا چھٹا حملہ تھا۔
30 ستمبر کو کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب گلی میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 347 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 695 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9008 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4891 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4539 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3629 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C