بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 89 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 89 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں دہشت گردی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق سال 2021 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 2020 کی نسبت 89 فیصد اضافہ ہوا۔
بلوچستان میں 2021 کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صوبے میں 2021 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 2020 کی نسبت 89 فیصد اضافہ ہوا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 2020 کے دوران دہشت گردی کے 137 واقعات رونما ہوئے تھے۔
محکمہ داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 2021 کے دوران دہشت گردی کے 260 واقعات رونما ہوچکے ہیں اور ان واقعات میں 138 افراد ہلاک جب کہ 421 افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال پولیس پر 13 حملے ہوئے جن میں 8 اہلکار ہلاک جب کہ 79 زخمی ہوئے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں سال لیویز پر 7 حملے ہوئے جن میں 6 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ 37 آئی ڈی بم دھماکوں کے حملوں میں 20 افراد ہلاک جب کہ 74 زخمی ہوئے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال دستی بم کے 36 حملے ہوئے جن میں 6 افراد ہلاک جب کہ 73 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے بلوچستان میں دہشت گر حملوں میں سیکیورٹی فورسز سمیت کئی افراد ہلاک جب کہ کئی افراد ان حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7433 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C