بلوچستان میں دہشت گرد حملے، خاتون پولیس اہلکار سمیت 3 اہلکار ہلاک، 8 زخمی
👁️ 257 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دہشت گرد حملے، خاتون پولیس اہلکار سمیت 3 اہلکار ہلاک، 8 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں میں خاتون پولیس اہلکار سمیت 3 اہلکار ہلاک جبکہ 2 افسران سمیت 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔
خضدار کے علاقے باجوئی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں صوبے کی پہلی خاتون کانسٹیبل ملک ناز بی بی اور ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ ہلاک ہو گئے، جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ابراہیم اور کانسٹیبل نجیب الرحمن زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق کارروائی سولر پلیٹوں کی چوری کے واقعے پر چھاپے کے دوران کی گئی۔
دوسری جانب دشت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل رحمت اللہ ہلاک ہو گئے، جبکہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر جاوید گل سمیت 6 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں کانسٹیبل نیاز احمد، اے ایس آئی وقار احمد، ہیڈ کانسٹیبل نور اللہ، کانسٹیبل عبدالعلیم اور کانسٹیبل تاج محمد شامل ہیں۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C