بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
👁️ 571 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو خواتین مبینہ خودکش بمباروں اور ایک سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ دو خواتین خودکش بمباروں اور ان کے ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔
فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع سوراب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید سات دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک کیے گئے دہشت گرد کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C