29/January/2026

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 شدت پسند ہلاک، 2 افغان شہری شامل

👁️ 234 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 شدت پسند ہلاک، 2 افغان شہری شامل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 شدت پسند ہلاک، 2 افغان شہری شامل

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 شدت پسند ہلاک کر دیے، جن میں 2 افغان شہری بھی شامل تھے۔

 

ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران انجام دی گئی، جس میں 3 شدت پسند ہلاک ہوئے اور 1 سپاہی زخمی ہوا۔ ہلاک شدت پسندوں میں 2 افغان باشندے شامل تھے۔

 

دوسری کارروائی تربت کے جسک علاقے میں ہوئی، جہاں مشتبہ گاڑی روکنے پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 شدت پسند ہلاک ہوئے اور بھاری ہتھیار برآمد کیے گئے۔

 

تیسری کارروائی ہوت آباد میں انجام دی گئی، جس میں جلیل نامی شدت پسند کو ہلاک کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C