مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
👁️ 47 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
مدینہ (ڈیلی اردو) سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں کارروائیاں کرنے والے اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے مدینہ منورہ میں بجلی کی تقسیم کے ایک مرکز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، تاہم حملے کے باوجود شہر کے مجموعی بجلی نظام کو نقصان نہیں پہنچا۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حملہ 29 ستمبر 2026 کو صبح 5 بج کر 11 منٹ پر مدینہ منورہ میں قائم ’’طیبہ‘‘ بجلی تقسیم مرکز پر کیا گیا۔ ان کے بقول متعلقہ اداروں کی جانب سے کی گئی تحقیقات، آپریشنل جائزے اور حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کے ملبے کے تجزیے سے حوثیوں کے حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں بجلی کا ایک ٹرانسفارمر سروس سے باہر ہوگیا، تاہم وسیع تر بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر نہیں ہوا۔ سعودی اتحاد کے مطابق نشانہ بننے والا مرکز ان بجلی کی تنصیبات میں شامل ہے جو مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرتی ہیں۔
سعودی حکام نے اس واقعے کو شہری تنصیبات کے خلاف حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی دوبارہ شدت اختیار کر چکی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے یکم اکتوبر کی اپنی رپورٹ میں مدینہ کے بجلی مرکز پر حوثیوں کے مبینہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے یمن میں حالیہ لڑائی میں اضافے اور حوثیوں کی پیش قدمی کو بھی علاقائی کشیدگی کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ حملے سے ایک ٹرانسفارمر ناکارہ ہوا، تاہم بجلی کی مجموعی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی نے بھی سعودی اتحاد کے بیان کی بنیاد پر رپورٹ کیا کہ مدینہ کے طیبہ بجلی مرکز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ واقعہ رواں ماہ مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون سے متعلق ایک الگ واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ستمبر میں سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ مکہ مکرمہ کے قریب حوثیوں کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون مار گرایا گیا، تاہم حوثیوں نے اس الزام کی تردید کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C