اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
👁️ 71 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
کرم(ڈیلی اردو) اپر کرم کے علاقے تائیدہ میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور ٹریکٹر کو نقصان پہنچا، تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تائیدہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے ٹریکٹر متاثر ہوا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اور متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا جائزہ لیا۔
اپر کرم میں بارودی سرنگوں کے واقعات میں اضافہ
سیکریٹری انجمن حسینیہ کے مطابق اپر کرم کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو ماہ کے دوران بارودی سرنگوں کے متعدد دھماکے ہو چکے ہیں۔ ان واقعات میں کئی افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ بعض متاثرین کے مستقل معذوری کا شکار ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 2 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
مختلف علاقوں میں ڈی مائننگ کا عمل جاری
اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم خالد عمران کے مطابق علاقے کے مختلف مقامات پر بارودی سرنگوں اور دیگر بارودی مواد کی صفائی کا عمل جاری ہے۔ ان کے مطابق ڈی مائننگ کارروائیوں کے دوران متعدد آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کی صفائی کا مقصد شہریوں کی آمدورفت کو محفوظ بنانا اور مستقبل میں ایسے واقعات کے خطرے کو کم کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C