بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، کئی دہشت گرد گرفتار
👁️ 106 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، کئی دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کئی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
https://x.com/ctd_balochistan/status/1801133220911546430?t=L_bjI0WZ-Smq9HXyptn2tw&s=19
سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پکڑے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں، گرفتار کیا گیا کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، مزید تفتیش جاری ہے، ملک میں موجود مختلف دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یکم اپریل سے 10 جون کے دوران سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 4 ہزار 902 آپریشنز کیے جن میں 51 دہشتگرد ہلاک کیے گئے جب کہ مئی کے دوران بلوچستان میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا تھا کہ فورسز نے ژوب بارڈ ر سے دراندازی کرنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا اور 2 کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بھی دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9180 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5263 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C