بلوچستان میں ڈیڑھ ماہ کے دوران جعفر ایکسپریس پر چھٹا حملہ
👁️ 219 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں ڈیڑھ ماہ کے دوران جعفر ایکسپریس پر چھٹا حملہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پیر کے روز ایک بار پھر ضلع کچھی کے بولان پاس کے علاقے میں مسلح حملے سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کوئٹہ اور سبی کے درمیان جعفر ایکسپریس پر یہ چھٹا حملہ تھا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے اپنے مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہوئی، اور مچھ اسٹیشن سے گزرنے کے بعد جب یہ آبِ گم کے قریب پہنچی تو قریب ہی کے پہاڑوں سے مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کر دی۔
سیکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین میں موجود ریلوے پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی، تاہم مختصر فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریلوے حکام کے مطابق مسلح حملے میں جعفر ایکسپریس کی تمام بوگیاں محفوظ رہیں، ایک سینئر ریلوے افسر نے بتایا کہ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین میں سفر کرنے والے تمام مسافر محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرین کو روکا گیا اور بعد ازاں سیکیورٹی کلیئرنس ملنے پر اسے اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا، ٹرین پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد ریلوے ٹریک پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
جعفر ایکسپریس کو مسلسل حملوں کا سامنا رہا ہے، جن میں کوئٹہ اور جیکب آباد کے درمیان ریلوے ٹریک پر ہونے والا بم دھماکا بھی شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C