بلوچستان میں 700 دہشت گرد ہلاک، 78 ہزار خفیہ آپریشن کیے گئے، سیکریٹری داخلہ
👁️ 216 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں 700 دہشت گرد ہلاک، 78 ہزار خفیہ آپریشن کیے گئے، سیکریٹری داخلہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایس ایچ او سٹی خاران قاسم کے ہلاکت میں ملوث تھے۔
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سٹی خاران دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے، جس کے باعث انہیں نشانہ بنایا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ صوبے بھر میں قیامِ امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اب تک بلوچستان میں 700 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ 78 ہزار سے زائد خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاران میں آج ہونے والا آپریشن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں تین دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کا تانے بانے بھی افغانستان سے ملتے ہیں، ایک گرفتار دہشتگرد نے بتایا تھا کہ وہ افغانستان سے ٹریننگ لے کر آیا ہے، دہشتگرد پولیس افسر کو اغوا کر کے اس پر ٹارچر کرنا چاہتے تھے، ڈی آئی جی کمپلیکس حملے میں دہشتگرد 2 کلانشکوف لے کر گئے تھے وہ بھی برآمد کر لی۔
پریس کانفرنس میں گرفتار دہشتگرد کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا جس میں ملزم کا کہنا تھا کہ ہمیں حکم دیا گیا کہ ایس ایچ او کو اغو ا کرنا ہے، ان کو اغوا کرنے سے پہلے معلومات حاصل کیں، جب اغوا کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C