بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 5 کمانڈرز ہلاک
👁️ 336 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 5 کمانڈرز ہلاک
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پانچ اہم کمانڈرز ہلاک کر دیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد نوشکی میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور نواحی علاقے میں اپنے ٹھکانے میں موجود ہیں، جس پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی جدید خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی، تاہم جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے پانچ کمانڈرز ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ مسمار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچرز، بم، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C