بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار بھی ہلاک
👁️ 71 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار بھی ہلاک
نوشکی (ڈیلی اردو): پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کردگاپ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں مسلح دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں موجود ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس میں ہلاک ہونے والے مسلح افراد کو کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک قرار دیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت اور ہلاکتوں کی سرکاری سطح پر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں، جن کے نام اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ نوشکی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز اور مسلح علیحدگی پسند گروہوں کے درمیان جھڑپوں اور کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی کی قیادت میں جاری شورش کے باعث سکیورٹی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ حالیہ دنوں میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ علاقے میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور ممکنہ دیگر مسلح عناصر کی موجودگی کے پیش نظر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران جوہری ہتھیاروں کا معاملہ، ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ کی 19 نومبر کو تاریخی سہ فریقی ملاقات طے
14/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران ضبط شدہ امریکی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی سے دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے لگا، پاسدارانِ انقلاب
14/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
14/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں مشتبہ ڈرون گرانے کے بعد کارروائی، ڈرون آپریٹر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
14/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار بھی ہلاک
14/November/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 افغان شہری بھی شامل، پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک
14/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26464 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15689 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11992 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9373 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7638 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5638 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C