شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 افغان شہری بھی شامل، پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک
👁️ 71 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 افغان شہری بھی شامل، پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک
شمالی وزیرستان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد کارروائیوں کے دوران 16 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جن میں 2 افغان شہری بھی شامل ہیں، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران میر علی، دتہ خیل، علی خیل اور ان کے گردونواح میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران علی خیل میں 12 دہشتگرد مارے گئے، جن میں 2 افغان شہری بھی شامل تھے، جبکہ میر علی اور دتہ خیل میں الگ الگ جھڑپوں کے دوران 2، 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسوب گروہ سے تھا، جسے ریاستی اصطلاح میں فتنۃ الخوارج کہا جاتا ہے۔ فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ عناصر بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تھے اور عام شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ کارروائیوں کے دوران ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہوئے، جن کی شناخت 43 سالہ حوالدار عصمت علی اور 32 سالہ نائیک آفتاب علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حوالدار عصمت علی کا تعلق ضلع صوابی جبکہ نائیک آفتاب علی ضلع مردان کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عزمِ استحکام کے تحت انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے کارروائیوں میں حصہ لینے والی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 74 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی، جن میں 43 خیبرپختونخوا اور 31 بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران جوہری ہتھیاروں کا معاملہ، ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ کی 19 نومبر کو تاریخی سہ فریقی ملاقات طے
14/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران ضبط شدہ امریکی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی سے دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے لگا، پاسدارانِ انقلاب
14/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
14/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں مشتبہ ڈرون گرانے کے بعد کارروائی، ڈرون آپریٹر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
14/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار بھی ہلاک
14/November/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 افغان شہری بھی شامل، پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک
14/November/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26464 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15689 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11992 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9373 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7638 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5638 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C