بلوچستان: نوشکی میں مسلح حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 480 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں مسلح حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ نوشکی شہر کے مغربی بائی پاس علاقے میں پیش آیا۔ نوشکی پولیس کے اہلکار غلام محمد نے فون پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار عبدالرازق اور عبیداللہ قیدیوں کی ڈیوٹی کے حوالے سے پولیس لائن جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اچانک حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران دونوں اہلکار جان کی بازی ہار گئے اور ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کر دی گئی ہیں۔ حملہ آوروں نے دونوں اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
نوشکی پولیس کے ایس ایچ او ظہیر بلوچ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ضلع نوشکی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے مشرق میں تقریباً 135 کلومیٹر دور واقع ہے اور شمال میں افغانستان کی سرحد سے ملتی ہے۔ بلوچستان میں حالیہ برسوں میں سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف حملوں اور دیگر بدامنی کے واقعات میں کمی و بیشی کے ساتھ اضافہ ہوتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C