بلوچستان: نوشکی میں معروف ادیب پروفیسر غمخوار حیات قاتلانہ حملے میں ہلاک
👁️ 210 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں معروف ادیب پروفیسر غمخوار حیات قاتلانہ حملے میں ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں معروف براہوئی شاعر، ادیب اور استاد پروفیسر غمخوار حیات ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ نوشکی شہر کے نواحی علاقے کلی مینگل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔
نوشکی پولیس کے ایس پی سلیم شاہوانی نے بتایا کہ پروفیسر غمخوار حیات حملے میں جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر غمخوار حیات کا قتل صوبے کی علمی، ادبی اور فکری اقدار پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
پروفیسر غمخوار حیات کا اصل نام محمد خان تھا، تاہم وہ اپنے قلمی نام سے ادبی دنیا میں معروف تھے۔ ان کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا اور وہ مقامی سیاسی کارکن عبدالمجید ساسولی کے صاحبزادے تھے۔
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ 2014 میں براہوی زبان کے لیکچرر مقرر ہوئے اور بعد ازاں ڈگری کالج نوشکی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
کچھ عرصہ قبل ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کا تبادلہ سبی کر دیا گیا تھا، تاہم بعد میں وہ دوبارہ نوشکی تعینات ہو گئے تھے۔
بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ کے مطابق غمخوار حیات براہوی اور بلوچی زبانوں کے نمایاں ادیب، شاعر، افسانہ نگار اور مترجم تھے۔
بلوچی ادبی جریدے “زند” کے ایڈیٹر یار محمد بادینی کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد اہم تصانیف اور مضامین کا بلوچی میں ترجمہ کیا، جبکہ ان کی شاعری کا بڑا حصہ براہوی زبان میں ہے۔
ادبی حلقوں کے مطابق ان کی 15 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں شاعری اور ادب کے مختلف موضوعات شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3659 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C