06/June/2026

بلوچستان: پنجگور میں آپریشن، بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: پنجگور میں آپریشن، بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

بلوچستان: پنجگور میں آپریشن، بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 اور 4 جون کو ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جبکہ آپریشن میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

 

فوج کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں عزمِ استحکام کے تحت بلا تعطل جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C