24/May/2026

بلوچستان: چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی

👁️ 246 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی

بلوچستان: چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ  بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔

 

ڈیلی اردو کے مطابق ضلع چمن کے اسحاق زئی قلعہ کے قریب انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

 

ڈی پی او اعتزاز عارف کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس حوالدار حبیب اللہ شدید زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

ڈی پی او نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C