بلوچستان: ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک اہلکار اور ایک دہشت گرد ہلاک
👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک اہلکار اور ایک دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ + راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا آپریشن گذشتہ 96 گھنٹوں سے جاری تھا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اس آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کو پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے متصل چند مشتبہ راستوں کے استعمال سے روکنا تھا جن کے ذریعے خیبر پختونخوا میں داخل ہو کر شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کی مسلسل نگرانی کے ذریعے اتوار کی صبح دہشت گردوں کے ایک گروہ کو روکا گیا اور دہشت گردوں کے فرار کے راستے روکنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی تو انھوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں حق نواز نامی سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فائرنگ کے دوران دہشت گردوں کو سرحد پار موجود ان کے سہولت کاروں کے ذریعے بھی مدد میسر تھی، دیگر عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5215 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C