بلوچستان: کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 دہشت گرد اور سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار ہلاک
👁️ 302 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 دہشت گرد اور سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں سرکاری حکام کے مطابق ضلع کوئٹہ میں جھڑپوں کے دوران نو دہشت گرد ہلاک جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے چار اہلکار مارے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کوئٹہ کے علاقوں نوحصار اور پنجپائی میں کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران نو دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی بلوچستان میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں نو دہشت گردوں کا ہلاک ہونا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا اور ریاست پوری قوت کے ساتھ دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر مسلح افراد نے پانچ بڑی گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خاران کے علاقے گروک میں بھی سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس حملے میں بھی جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے 26 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جبکہ سوئی سے سندھ جانے والی گیس پائپ لائن کو کشمور کے مقام پر بھی دھماکے سے تباہ کر دیا گیا، جس کے باعث گیس ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ بھی کیا گیا، جبکہ لنجو صفاری کے علاقے میں ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
حکام کی جانب سے بیشتر واقعات پر تاحال باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم مختلف علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C