بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
👁️ 124 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق لاشیں قلات، سوراب اور خاران کے اضلاع سے ملی ہیں جنہیں شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ضلع قلات سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ قلات پولیس کے سربراہ زاہد شاہ نے بتایا کہ دو لاشیں ریج کے علاقے جبکہ ایک لاش چھپر کے مقام سے ملی۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ ان پر تشدد کے شواہد بھی موجود ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی اور لاشیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
اسی طرح قلات سے ملحقہ ضلع سوراب سے بھی مزید تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
سوراب پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تینوں افراد کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی۔ ان کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں کہاں اور کن حالات میں قتل کیا گیا۔
پولیس اہلکار کے مطابق سوراب منتقل کی گئی لاشوں کی بھی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ ان کے چہروں پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔
خاران سے اغوا کے بعد ایک شخص کی لاش برآمد
ساتویں لاش ضلع خاران میں سی پیک روڈ کے قریب سے برآمد ہوئی، جس کی شناخت حافظ کبیر ایجباڑی کے نام سے ہوئی ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق حافظ کبیر کو چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر پر حملے کے بعد اغوا کیا تھا۔
پولیس کے مطابق اس حملے میں حافظ کبیر کا ایک بیٹا بھی ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ مسلح افراد حافظ کبیر اور ان کے دوسرے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق دو روز بعد حافظ کبیر کی لاش سی پیک روڈ کے قریب سے ملی، جبکہ ان کے دوسرے بیٹے کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
بلوچستان میں ماضی کے دوران بھی مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جن میں بعض اوقات مسلح گروہوں اور دیگر عناصر پر الزامات عائد کیے جاتے ہیں، تاہم متعدد واقعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو پاتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3673 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C