03/May/2026

بلوچستان: گوادر میں جھڑپ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 4 دہشت گرد مارے گئے

👁️ 266 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: گوادر میں جھڑپ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 4 دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان: گوادر میں جھڑپ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 4 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں جانی نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

سرکاری حکام کے مطابق ساحلی ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

 

حکام کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

 

ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس کا مقصد علاقے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا خاتمہ تھا۔

 

دوسری جانب ضلع ڈکی کے علاقے تلاؤ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں نجی سکیورٹی کمپنی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ اس وقت پھٹ گئی جب ایک موٹر سائیکل اس سے ٹکرا گئی۔

 

زخمی ہونے والے دونوں سکیورٹی گارڈز کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ اہلکار علاقے میں کوئلے سے لدے ٹرکوں کو سکیورٹی فراہم کرنے پر مامور تھے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C