04/June/2026

بلوچستان: گوادر میں 4 پولیس اہلکار اغوا، زیارت سے 3 مغوی بازیاب

👁️ 244 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: گوادر میں 4 پولیس اہلکار اغوا، زیارت سے 3 مغوی بازیاب

بلوچستان: گوادر میں 4 پولیس اہلکار اغوا، زیارت سے 3 مغوی بازیاب

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کے دو الگ واقعات میں ایک جانب گوادر سے 4 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا جبکہ دوسری جانب زیارت سے دو ہفتے قبل اغوا کیے گئے چار افراد میں سے تین بازیاب ہو گئے۔

 

ساحلی شہر گوادر کے علاقے کنٹانی میں دہشت گردوں نے 4 پولیس اہلکاروں کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔ 

 

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عطاء الرحمان کے مطابق پولیس اہلکار غیر قانونی طور پر ایران جانے والے افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں دہشت گردوں نے انہیں نشانہ بنایا اور اغوا کر کے لے گئے۔

 

پولیس حکام کے مطابق مغوی اہلکاروں اور سرکاری گاڑی کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

 

دوسری جانب ضلع زیارت کے قریب مانگی کے علاقے سے دو ہفتے قبل اغوا کیے گئے چار افراد میں سے تین بازیاب ہو گئے ہیں۔

 

ایس پی زیارت طلال شاہ کے مطابق 21 مئی کو ہرنائی روڈ پر مانگی کے مقام پر دہشت گردوں نے کوئلے سے لدے پانچ ٹرکوں کو نذر آتش کرنے کے بعد پولیس افسر مسعود خان پانیزئی، اشرف خان پانیزئی، جاوید پانیزئی اور ملک شین گل ترین کو اغوا کر لیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق بدھ کو تین مغوی بازیاب ہو گئے تاہم ملک شین گل ترین تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C