بلوچستان: گوادر کے ساحلی علاقے جیوانی میں دھماکا، ایک فوجی ہلاک، 7 زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر کے ساحلی علاقے جیوانی میں دھماکا، ایک فوجی ہلاک، 7 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور اس کے بعد مسلح عسکریت پسندوں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان: گوادر کے علاقے جیونی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر بارودی سرنگ سے حملہ اور فائرنگ، سمیر ثاقب جان نامی اہلکار ہلاک جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں اہلکاروں میں حوا وقار، لانس نائیک محبوب، مدثر، ڈی وی آر سلیم، عرفان، جنید، طاہر شامل ہیں۔#Jiwani #Gwadar #Balochistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) February 4, 2023
حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز اہلکار اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
دھماکے کے بعد گھات لگائے موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، ہلاک فوجی اہلکار کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔
جیوانی پولیس اسٹیشن پر تعینات سینئر پولیس افسر حافظ بلوچ نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C