بلوچ عسکریت پسند کمانڈر گلزار امام کی گرفتاری کیا اہم پیشرفت ہے؟
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچ عسکریت پسند کمانڈر گلزار امام کی گرفتاری کیا اہم پیشرفت ہے؟
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سربراہ گلزار امام حکومت پاکستان کی حراست میں ہیں۔ پاکستان کے ایک اہلکار کا دعویٰ ہے کہ گلزار امام کو ترکی سے حراست میں لیکر پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا۔
بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے گلزار امام کی گرفتاری کی اطلاع ایک اعلامیے میں جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل گلزار امام لاپتہ ہو گئے تھے، جس پر تنظیم نے تحقیقات کی اور مصدقہ شواہد سے معلوم ہوا کہ گلزار امام گمشدگی کے بعد پاکستان کے خفیہ اداروں کی تحویل میں ہیں۔
گلزار امام کا تعلق بلوچستان کے علاقے پنجگور پروم سے ہے۔ اُنھوں نے سنہ 2003 میں طلبہ سیاست میں قدم رکھا اس وقت وہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یعنی بی ایس او امان گروپ میں تھے اور جب سنہ 2006 میں بی ایس او کے تمام دھڑوں کا انضمام ہوا اور بی ایس او آزاد کا قیام عمل میں آیا تو وہ بی ایس او پنجگور ریجن کے صدر منتخب ہوئے۔
گلزار کے بھائی ناصر امام بھی عسکریت پسند تنظیم مجید بریگیڈ میں رہے ہیں۔ پنجگور میں رواں سال ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے میں وہ ہلاک ہوئے تھے۔
بی ایس او کے خلاف جب حکومت پاکستان نے کریک ڈاؤن شروع کیا تو گلزار امام پہاڑوں پر چلے گئے اور اُنھوں نے بلوچ ریپبلکن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور اس کے کمانڈر بن گئے۔
پاکستان کے اداروں کا دعویٰ ہے کہ بی آر اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی ہیں اور نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد یہ عسکریت پسند تنظیم قائم کی گئی تھی۔
بی ایس او آزاد کے سابق مرکزی رہنما پردھان بلوچ کا کہنا ہے کہ جب استاد اسلم اچھو اور بشیر زیب نے مری سرداروں سے لا تعلق ہو کر بلوچ لبریشن آرمی پر اپنی گرفت مضبوط کی اور مقامی فیصلے لیے، تو اس سے متاثر ہو کر گلزار امام نے بلوچ ریپبلکن آرمی میں پہلے اپنا دھڑا بنایا، اس کے بعد بلوچ نیشنلسٹ آرمی یعنی بی این اے کا قیام عمل میں لائے۔
گلزار امام نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے بنیادی اختلافات قیادت کی طرف سے حکومت پاکستان سے مذاکرات کی کوشش سے شروع ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ جب تنظیمی و قومی فیصلے ’درباری‘ لوگ کریں تو وہاں تنظیم و قوم کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔
پاکستان میں عسکریت پسندی کے رجحانات پر کام کرنے والے ادارے پاکستان اسنٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے ڈائریکٹر عامر رانا گلزار امام کی گرفتاری کو حکومت پاکستان کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہیں۔
بقول عامر رانا کے، بی آر اے اور یو بی اے کے دھڑوں کے ساتھ مل کر گلزار امام نے بلوچستان نیشنل آرمی کی بنیاد رکھی اور اس کی کارروائیوں کا دائرہ کار لاہور اور جنوبی پنجاب تک پھیلا دیا تھا۔
’گلزار امام بلوچستان کے نوجوانوں بالخصوص بی ایس او آزاد میں کافی مقبول رہے ہیں۔‘
عامر رانا کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان سے اب بلوچ عسکریت پسندوں کو نکال رہے ہیں، اب ان کے پاس دو آپشنز ہیں یا تو ایران چلے جائیں یا پاکستان میں رہیں تاہم ایران کی شرائط بہت سخت ہیں۔
’بی این اے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ اندرونی طور پر دیکھ رہے ہیں۔‘
برطانیہ میں موجود اسلامک تھیالوجی آف کاؤنٹر ٹیررازم کے ڈائریکٹر فاران جعفری کہتے ہیں کہ یہ کامیابی اور پیشرفت تو ہے لیکن اسے کوئی غیر معمولی کامیابی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اُن کے مطابق ’گلزار امام نے اپنے وفاداروں کے ساتھ یہ گروپ بنایا جس نے بعض کارروائیاں بھی کیں لیکن یہ کوئی بڑا گروپ نہیں۔‘
’بلوچ عسکریت پسند تحریک اس وقت بنیادی سطح تک ہے، اگر دو چار کمانڈر اٹھا لیے جائیں یا اُنھیں مار دیا جائے تو اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا، جیسے اسلم عرف اچھو کو جب ہلاک کیا گیا تو اس کو بڑی پیشرفت قرار دیا گیا لیکن ہم نے دیکھا کہ اس سے کوئی خاطر خواہ فرق نہیں آیا۔ ہو سکتا ہے جو عکسریت پسند ہیں، ان کا کچھ وقتی طور پر مورال کم ہوا ہو لیکن بعد میں وہ ایک نئی ہمت و قوت سے نظر آتے ہیں۔‘
اُنھوں نے کہا کہ اگر گلزار امام حکومت پاکستان کو کوئی معلومات فراہم کرتے ہیں، جس کی بنیاد پر چھاپے مارے جاتے ہیں یا کچھ لوگ ہلاک ہوتے ہیں تو باقی لوگ کسی اور گروپ میں شامل ہو جائیں گے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی ہی صف میں سے کوئی اور کمانڈر چن لیں۔
پاکستان کے ادارے غیر سرکاری طور پر گلزار امام کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بعض افراد بشمول صحافی اس کا تذکرہ کرتے آئے ہیں لیکن باضابطہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔
تجزیہ کار عامر رانا کہتے ہیں کہ طریقہ کار کے مطابق پاکستان کے کئی ادارے تحقیقات کرتے ہیں، اس کے بعد ہی اُنھیں پولیس یا سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C