بنوں، لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 288 بار دیکھا گیا
بنوں، لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی سیمنٹ اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خودکش حملے کے مرکزی سہولت کار سمیت 2 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والوں میں خوارجی رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ وحید اللہ عرف مختیار دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا، جبکہ وہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں اور شہریوں کے ہلاکت میں بھی شامل رہا۔
وہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا مرکزی سہولت کار بھی تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز ہلاک ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
دوسری جانب ضلع لکی مروت میں پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن اخوندان کے جنگلات میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں ایک کی شناخت انتہائی مطلوب کمانڈر عامر سہیل عرف عقابی عرف عمر خطاب کے نام سے ہوئی، جو ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بم دھماکوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
مقابلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پولیس اہلکار عتیق الرحمٰن ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے "خوارج" کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C