بنوں–لکی مروت سرحد پر جھڑپ: پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک
👁️ 361 بار دیکھا گیا
بنوں–لکی مروت سرحد پر جھڑپ: پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک
بنوں +لکی مروت (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بنوں اور لکی مروت کی سرحدی پٹی پر پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سات شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تختی خیل کے علاقے ہوید میں 15 سے 20 مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر امن کمیٹیوں کے ارکان نے ابتدائی طور پر علاقہ گھیرے میں لیا۔ بعدازاں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچیں، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں سات شدت پسند مارے گئے۔
حکام کے مطابق کارروائی میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ مقامی عوام نے بڑی تعداد میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہو کر بھرپور تعاون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تختی خیل/ہوید میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف یہ کارروائی جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنوں اور لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنا اولین فرض سمجھتی ہیں۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ دہشت گردوں کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کیا اور ان کے عزائم ناکام بنائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C