بنوں: جانی خیل قبائل کا جنازوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
👁️ 92 بار دیکھا گیا
بنوں: جانی خیل قبائل کا جنازوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
بنوں (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں جانی خیل وزیر قبائل کے چار نوجوانوں کے قتل کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، جانی خیل قوم کے جرگہ نے آج میتوں کو لے کر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ جانی خیل بنوں واقع پر افسوس ہوا جس کی شدید مذمت کرتا ہوں، صوبائی حکومت واقعے کی اعلی سطح کی تحقیقات کروا رہی ہے۔
خیال رہے کہ 22 مارچ کو بنوں جانی خیل سے دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے 4 نوجوانوں کی نعش برآمد ہوئیں جنہیں قتل کرنے کے بعد دفنا دیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق چاروں دوست دو ہفتے قبل شکار کیلئے گئے تھے جو لاپتہ ہو گئے تھے۔
4 نوجوانوں کے قتل کے خلاف بعد ازاں لواحقین سمیت اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور انصاف ملنے تک نعشوں کی تدفین سے انکار کر دیا تھا۔
گزشتہ روز اس حوالے سے منعقدہ جرگہ میں فیصلہ ہوا کہ مطالبت پورے نہیں ہوئے لہٰذا کل پوری قوم لاشوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔
ادھر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے (متاثرہ خاندانوں کو) یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس بہیمانہ واقعے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ”غم کی گھڑی میں اپنے قبائلی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، انشاءاللہ ہم یہ جنگ جیت کر رہیں گے۔
وزیراعلی محمود خان کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو لواحقین کے ساتھ جرگہ کی ذمہ داری دے دی ہے، صوبائی وزیر حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26298 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9141 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7421 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5175 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C