22/April/2026

بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 161 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

 

ڈیلی اردو کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈھیری سیدان ممش خیل کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عطا الرحمن کو نشانہ بنایا۔

 

فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا، جو دوسڑک پولیس چوکی پر تعینات تھا۔

 

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C