05/May/2026

بنوں سے دہشت گردوں نے 5 سرکاری ملازمین کو اغوا کر لیا

👁️ 201 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں سے دہشت گردوں نے 5 سرکاری ملازمین کو اغوا کر لیا

بنوں سے دہشت گردوں نے 5 سرکاری ملازمین کو اغوا کر لیا

بنوں (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میریان کی حدود فتح خیل میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی (ڈبلیو ایس ایس سی) کے پانچ ملازمین کو اغوا کر لیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کار ملازمین کے ساتھ ایک ٹرالی اور چار ٹریکٹر بھی اپنے ہمراہ لے گئے اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

 

واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں اور مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ کمپنی حکام بھی مغویوں کی بازیابی کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔

 

چیئرمین ڈبلیو ایس ایس سی بنوں سکندر حیات کے مطابق مغویوں میں سے تین افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، تاہم دو ملازمین اور ایک مزدا گاڑی بدستور اغوا کاروں کے قبضے میں ہیں۔

 

ان کا کہنا ہے کہ باقی مغویوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور متعلقہ ادارے اس سلسلے میں اقدامات کر رہے ہیں۔

 

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ شہریوں نے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C