بنوں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 10کلو گرام بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا
👁️ 288 بار دیکھا گیا
بنوں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 10کلو گرام بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ بنوں–پشاور روڈ پر واقع دوغڑا پل کو ایک بار پھر دھماکے سے اُڑانے کی کوشش بروقت کارروائی کے باعث ناکام ہو گئی۔
پولیس کے مطابق علی الصبح نواحی علاقے بسیہ خیل میں دوغڑا پل کے نیچے شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں تقریباً 8 سے 10 کلو بارودی مواد ایک بالٹی میں بھری دیسی ساختہ آئی ای ڈی کی صورت میں نصب کیا تھا۔ بارودی مواد کو پل کے مرکزی ستون کے ساتھ باندھا گیا تھا، جس کا مقصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔
تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ بنوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈی کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں پل اور عوامی املاک ایک بڑے نقصان سے بچ گئیں۔
اہل علاقہ نے پولیس اور بی ڈی یو کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے زیر استعمال بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ مقامی لوگوں نے بنوں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
آر پی او بنوں سجاد خان نے بی ڈی اسکواڈ کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے اور ایسے عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسی پل پر آئی ای ڈی نصب کرتے وقت ہونے والے ایک دھماکے میں ایک شرپسند موقع پر ہلاک ہو گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C