بنوں میں دو الگ واقعات، دو نوجوان ہلاک، ڈرون حملے میں 2 زخمی
👁️ 256 بار دیکھا گیا
بنوں میں دو الگ واقعات، دو نوجوان ہلاک، ڈرون حملے میں 2 زخمی
بنوں(ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دو الگ الگ واقعات میں دو نوجوان اغوا کے بعد قتل کر دیے گئے جبکہ ایک کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں دو شہری زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں عسکریت پسندوں نے دو نوجوانوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی لاشیں دو مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ
ادھر بنوں کے علاقے بکا خیل میں نامعلوم افراد کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C