16/November/2023

بنوں میں دہشت گردوں کا سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر حملہ

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں دہشت گردوں کا سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر حملہ

بنوں میں دہشت گردوں کا سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر حملہ

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں واقع سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نفری بھی پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C