02/December/2023

بنوں میں دہشت گردوں کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

👁️ 35 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں دہشت گردوں کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

بنوں میں دہشت گردوں کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تاہم پہلے سے الرٹ فورسز نے فوری اور موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ حملہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

تھانہ ہوید کی حدود میں سرہ بنگلہ سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر گزشتہ روز دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس پر سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔

دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا اور دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C