بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
👁️ 54 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
بنوں(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع بنوں میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر دو دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی نگرانی میں لوڑہ غاڈہ اور گریڑہ شاہجہان کے علاقے میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
آپریشن میں ایس ڈی پی او رورل ٹو عصمت اللہ خان، ایس ایچ او منڈان، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او صدر، کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) اور بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان تقریباً 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے بعد پولیس کے مطابق دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے ہلاک افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیں، جبکہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک افراد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور ایک وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے۔ دونوں افراد کی شناخت اور ان کے ممکنہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
بنوں پولیس نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5248 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C