29/November/2023

بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔

بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

حکام نے بتایا کہ مرنے والے اہلکار کی شناخت اشرف خان ولد ملک نیاز کے نام سے ہوئی، جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا ۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C