بنوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سیف سٹی پراجیکٹ کے 5 ملازمین اغوا
👁️ 186 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سیف سٹی پراجیکٹ کے 5 ملازمین اغوا
بنوں (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح دہشت گردوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کے 5 ملازمین کو اغوا کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے تھانہ کینٹ کی حدود ممش خیل میں مسلح دہشت گردوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کے 5 ملازمین کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود ممش خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مصروف ملازمین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اغوا ہونے والوں میں محمد علی، زاہد خان، غلام صادق، نور حبیب اور وحید اللہ شامل ہیں، جو ضلع باجوڑ کے رہائشی ہیں۔ یہ تمام افراد سیف سٹی پراجیکٹ بنوں سے منسلک سول لیبر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ بنوں میں حالیہ مہینوں کے دوران اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دو ماہ قبل بھی تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد نے مسجد سے تین بھائیوں کو اغوا کر لیا تھا، جن میں سے بعد ازاں دو افراد ہلاک جبکہ ایک کو رہا کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز تھانہ ہوید کی حدود شاہ دیو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایف آر پی پولیس کانسٹیبل زاہد خان اور ان کی چار سالہ بیٹی زویا گل زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے ہسپتال کا دورہ کر کے زخمی اہلکار اور ان کی بیٹی کی عیادت کی اور اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
بنوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور اغوا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر مقامی مشران نے حالیہ دنوں “امن پاسون” کا اعلان کرتے ہوئے امن کے قیام اور بدامنی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C