بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سب ڈویژن وزیر کے پہاڑی علاقے تلگئی میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے، جبکہ 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی سربراہی میں کیے گئے اس آپریشن میں سی ٹی ڈی، ڈسٹرکٹ پولیس، آر آر ایف اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی، جس کے جواب میں مؤثر کارروائی کی گئی۔ تقریباً 7 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
کارروائی کے بعد 2 دہشت گردوں کی لاشیں موقع سے برآمد ہوئیں، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گرد اپنے 2 ساتھیوں کی لاشیں ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک رائفل اور دیگر اسلحہ و سامان بھی برآمد کیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل راشد خان اور کانسٹیبل واجد خان معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C