بنوں میں سی ٹی ڈی اور لکی مروت پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک
👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور لکی مروت پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس کے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔
پولیس کے مطابق تجوڑی روڈ نزد ملنگ اڈہ میں آپریشن کیا گیا تو وہاں موجود مسلح دہشت گردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت ولی اللہ عرف ولی کے نام سے ہوئی۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ اور دو عدد ہینڈ گرینیڈ و دیگر سامان برآمد ہوا۔
ہلاک کمانڈر کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹیپو گل گروپ سے تھا اور کمانڈر عتیق الرحمن عرف ٹیپو گل مروت کا داماد تھا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد کمانڈر سی ٹی ڈی بنوں، ڈی آئی خان و مقامی پولیس کو بم دھماکوں، پولیس و سکیورٹی فورسز پر حملوں کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9180 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5263 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C