بنوں میں شدت پسندوں کا پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک، کرفیو نافذ
👁️ 110 بار دیکھا گیا
بنوں میں شدت پسندوں کا پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک، کرفیو نافذ
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم شدت پسندوں نے آدھی رات کے وقت سبزی منڈی کے قریب واقع پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ریجنل پولیس افسر (آر پی او) بنوں سجاد خان کے مطابق حملہ آور چوکی کے اندر داخل نہیں ہوئے بلکہ باہر سے ہی فائرنگ کی، جس میں اہلکار جان سے گئے۔
عینی شاہدین اور مقامی اطلاعات کے مطابق حملے میں بارودی مواد بھی استعمال کیا گیا جس کے باعث پولیس چوکی کو شدید نقصان پہنچا، قریبی ٹرانسفارمر گر گیا اور سبزی منڈی میں کئی دوکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شدت پسندوں نے چوکی کے مرکزی گیٹ کو بم سے اڑا دیا۔
آر پی او سجاد خان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے سے شدت پسندی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔
واقعے کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 24 مئی سے 30 مئی 2025 تک ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت اسلحے کی نمائش، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اور گاڑیوں میں کالے شیشوں کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس چوکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ “خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں” اور “کے پی پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے۔”
واضح رہے کہ بنوں اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل ہیں، جبکہ علاقے میں اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے بڑھتے واقعات کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C