بنوں میں عسکریت پسندانہ حملے: ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک، تھانہ احمدزئی پر حملہ ناکام
👁️ 279 بار دیکھا گیا
بنوں میں عسکریت پسندانہ حملے: ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک، تھانہ احمدزئی پر حملہ ناکام
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ تھانہ احمدزئی پر ہونے والا حملہ پولیس نے ناکام بنا دیا۔
دو روز قبل اغوا ہونے والے پولیس کے ایس ایچ او عابد کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا اور آج نالہ پل داود شاہ کے قریب سے اُن کی لاش برآمد ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ایس ایچ او کو اغوا کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا اور واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش میں بنوں، میرعلی اور میران شاہ روٹس پر ناکہ بندی سخت کر دی ہے۔
عابد اللہ وزیر پہلے بطور سب انسپکٹر تعینات تھا تاہم وہ نوکری سے برخاست ہو چکا تھا۔
اسی روز بنوں شہر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کانسٹیبل الیاس کو اس کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، مقتول اہلکار انوسٹی گیشن اسٹاف تھانہ صدر سے تعینات تھا اور سکنہ والخئی ممہ خیل تھا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے اور بتایا گیا کہ وہ مندیو کی جانب روانہ ہوئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
اس دوران ضلع بنوں کے تھانہ احمدزئی پر شرپسندوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے متعدد حملہ آور ہلاک اور زخمی ہوئے جنہیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوئے۔ حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C